ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: ضلع اتر کنڑا میں 18 نومبر سے شروع ہوگی ووٹرلسٹ مکمل کرنے کی خصوصی مہم

کاروار: ضلع اتر کنڑا میں 18 نومبر سے شروع ہوگی ووٹرلسٹ مکمل کرنے کی خصوصی مہم

Sat, 28 Oct 2023 17:08:33    S.O. News Service

کاروار 28 / اکتوبر (ایس او نیوز) ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر نے اخباری نمائندوں کو بتایا ضلع شمالی کینرا میں ووٹر لسٹ کو قطعیت دینے کے لئے 18اور  19 نومبر کے علاوہ 2او 3 دسمبر کو خصوصی مہم چلائی جائے گی ۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے تمام پولنگ بوتھس، گرام پنچایت، بلدی اداروں، تحصیلدار، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے دفتروں میں عوام کی معلومات کے لئے ووٹر لسٹ کا مسودہ (ڈرافٹ) مہیا کیا گیا ہے ۔ اس میں شامل نام اور دیگر تفصیلات کے تعلق سے  جائزہ لیا جا سکتا ہے ۔ اگر اس میں کوئی ترمیم یا اضافے کی ضرورت ہو یا نئے نام شامل کرنے ہوں تو ضروری کاغذات کے ساتھ بوتھ لیول آفیسر، اسسٹنٹ الیکٹرول رجسٹریشن آفیسر (تحصیلدار) کے دفتر سے 9 دسمبر تک رابطہ قائم کر سکتے ہیں ۔

    ڈی سی نے بتایا کہ 18 اور 19 سال کے نئے ووٹرس اور عوام اپنے نام ووٹر لسٹ میں شامل کرنے یا کسی قسم کی ترمیم کرنے کے لئے ووٹرس ہیلپ لائن ایپ یا موبائل ایپ کا بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بی ایل او کی مدد سے بی ایل او ایپ کے ذریعے بھی یہ کام کیا جا سکتا ہے ۔        

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ  خصوصی مہم کے بعد فائنل ووٹر لسٹ 5 جنوری 2024 کو جاری کی جائے گی ۔

    ڈی سی کی طرف سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ضلع میں تعلقہ وار ووٹرس کی تعداد درج ذیل ہے :

    جملہ      مخنث خواتین مرد     تعلقہ 
    2,20,436 0     1,11,799     1,08,637     کاروار
    1,88,903 3         94,612        94,288 کمٹہ    
    2,23,329 0     1,10,027     1,13,302     بھٹکل  
    2,01,141 2     1,00,214     1,00,925 سرسی
    1,83,166 1         90,659                 92,506     یلاپور
    1,81,557 2         90,231         91,324 ہلیال
    11,98,532 8      5,97,542      6,00,982     جملہ

 


 


Share: